۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شہر کانو کے شیعہ باسیوں کا احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / نائیجیریا کے شہر ’’کانو‘‘کے شیعیان اہلبیت علیھم السلام نے گذشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد اس شہر کی یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا اعتراض تھا کہ زندان میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت و سلامتی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شہر ’’کانو‘‘ کے شیعیان اہلبیت علیھم السلام نے گذشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد اس شہر کی یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا اعتراض تھا کہ  زندان میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت و سلامتی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

 نائیجیریا کے شہر ’’کانو‘‘ کے سیکڑوں شیعوں نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اس بات پر برہم تھے کہ نائیجیریا کی سیاسی اور عسکری قیادت رہبر شیعان نائیجیریا کی صحت و سلامتی کے متعلق کچھ نہیں بتا رہی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت سلامتی کی طرف توجہ دیتے ہوئے ان کے علاج معالجے کے لئے اقدامات کرے۔

مظاہرین نے جن میں خواتین اور بچے بہی شامل تھے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .